|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2024

اسلام آباد (زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )رواں سال آن لائن سائبر کرائم کیسز کے اندراج میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ روزانہ 116 انکوائریاں درج کررہا ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پہلے 6 ماہ میں 52 ہزار ملزمان کیخلاف 21 ہزار سے زائدانکوائریاں رجسٹرڈ کی گئیں، اور اسی عرصے میں تقریباً ساڑھے 5 ہزار کے لگ بھگ کیسز درج کیے گئے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق تین سو سے زائد مقدمات میں ملزمان کا چالان کیا گیا،جو بینک فراڈ، خواتین اور بچوں کی پرائیویسی، ڈیٹا چوری، بلیک میلنگ اور لین دین وغیرہ سے متعلق ہیں۔

لاہور زون میں 16 سو زائدانکوائریاں درج ہوئیں، صوبائی دارالحکومت کےسائبر کرائم ونگ میں 982 مقدمات درج کیے گئے، گوجرانوالہ میں 1555 اور فیصل آباد میں 1583 میں انکوائریاں درج ہوئیں۔

اس کے علاوہ ملتان زون میں 1363، اسلام آباد میں 1525اور پشاور میں 642 سے زائد انکوائریاں درج ہوئی ،گوجرانوالہ زون میں 747، فیصل آباد زون میں 580 اور پشاور زون میں 459 میں مقدمات درج ہوئے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 5100 سے زائدملزمان کو گرفتار کیا۔

سرکاری اعدادوشمارمیں دعویٰ کےمطابق ملزمان سے ساڑھے پانچ ارب روپے کی ریکوریاں بھی کی گئیں۔