نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی نگراں وزیر خارجہ علی باقری سے رابطہ کیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ میں آج ٹیلی فونک رابطہ ہوا، یہ رابطہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر ہوا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ 31 جولائی کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔