کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سائٹ (ایکس) پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح بھی کرینگے
اور عالمی وفد کا گوادر آمد کے موقع پر استقبال بھی ہوگا اور پروگرام کے مطابق ساری چیزی ہوگی ہم کسی بھی صورت کسی جھتے کو اجازت نہیں دینگے جو ریاست کے مہمان ہیں ان کو روکیں جبکہ جو گوادر میں ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں
ان کو سبوتاژ کریں آج آپ دیکھیں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سازش یہ تھی کہ آج آپ جا کر یہ دیکھیں گوادر میں انہوں نے کیوں سوچا کہ جلسہ وہاں کرناہے وہاں پر بلوچ آبادی بھی کم ہے بلکہ خضدار،تربت اور باقی علاقوں میں بلوچ کی آبادی زیادہ ہے وہاں کیوں نہیں کیا کیونکہ یہ لوگ گوادر میں آنے والے عالمی وفد کو روکنا تھا
حکومت نے جو کیا وہ ٹھیک کیا ہے ہمیں پتہ تھا کہ 20سے 30ہزار لوگ گوادر میں اکھٹے کرینگے
پھر گوادر میں تمام منصوبوں کو یہ لوگ روکیں گے ہم یہ چاہتے ہیں کہ جو حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے ہمارے درواز ے کھلے ہیں ہم بات سننے کو تیار ہیں لیکن یہ نہیں ہوسکتاہے کہ ہم جھتوں کو اجازت دیں کہ بلوچستان میں حکمرانی کریں۔