|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2024

راولپنڈی : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے ، حکومت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے جبکہ بڑے جاگیرداروں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے سنجیدگی سے مذاکرات نہیں کیے تو ملک میںبل نہ بھرو تحریک شروع کر دی جائے گی۔

 

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مہنگی بجلی کے مسئلے پر کہا کہ فارنزک آڈٹ سے معلوم ہوگا کہ کتنے آئی پی پیز کے معاہدے غلط ہوئے ہیں۔ انہوں نے سودی نظام کو بھی ملک کی معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا۔

 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے حکومت سے وہی مطالبات کیے ہیں جو حکومت کے بس میں ہیں۔ لیکن حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے سنجیدگی نہیں دکھائی تو جماعت اسلامی ملک بھر میںبل نہ بھرو تحریک شروع کر دے گی۔