|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2024

وفاقی وزیر سرمایہ کاری مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ بزنس تاجروں نے کرنا ہے، حکومت کا کام سہولت کاری اور مدد کرنا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ اچھے طریقے سے چل رہا ہے۔ ملکی اور غیرملکی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ نجکاری کے بعد پی آئی اے عالمی معیار کی ایئرلائن بن جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نقصان کاسبب بننےوالی چیزیں ختم کررہی ہے، پی آئی اےسےاب تک830ارب روپے کا نقصان ہوچکا، پی آئی اے سے سالانہ100ارب روپے نقصان ہورہا ہے، امید ہے اچھی کمپنی پی آئی اے لینے میں کامیاب ہوگی۔

تقریب سے خطاب میں وزیرتجارت جام کمال نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال اطمینان بخش ہے، سرمایہ کاری، تجارت، معاشی صورتحال غلط تاثر کی نذر نہیں ہونے دیں گے، پاکستان نے سیکیورٹی سے متعلق بڑے بڑے چیلنجز عبور کیے۔ وزیراعظم نےایف بی آر، توانائی،سرمایہ کاری سےمتعلق مثالی کام کیا۔ پاکستان کیلئے سب سےبڑا مسئلہ توانائی بحران پر قابو پانا ہے۔