نو دن تک لاکھوں صارفین تک رسائی سے محروم رہنے کے بعد ترکیہ نے ہفتے کی شام کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو فعال کرنا شروع کر دیا۔
ترک وزیر نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ انسٹاگرام کے نمائندوں سے بات چیت کے بعد ترک حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ملک میں ایپلی کیشن کو فعال کردیا جائے گا کیونکہ وہ ہمارے مطالبات پر جواب دینے پر رضامند ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جمہوریہ کے قوانین کا احترام کرے۔
واضح رہے کہ 2 اگست کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق تعزیتی پوسٹس ڈیلیٹ کرنے پر ترکیہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو بلاک کردیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں انسٹاگرام موبائل ایپ کو بھی ناقابل رسائی کر دیا گیا تھا۔
انسٹاگرام بلاک کرنے کا حکم نامہ ترک انفارمیشن ٹیکنالوجیز، کیمونیکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔