|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2024

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اداروں کیخلاف منظم پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کا رویہ ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ سے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالدمقبول صدیقی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماوں نے ریاستی اداروں کے خلاف شرانگیز پراپیگنڈا  کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ریاستی ادارے پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں، کسی کو اداروں کیخلاف منفی مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے، ترقی، خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ پاکستان کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں۔

اس موقع پر متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو باہمی اتحاد، اتفاق سے چلنے کی ضرورت ہے۔