|

وقتِ اشاعت :   August 14 – 2024

کوئٹہ :  وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان کی مجموعی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا

اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب الدین آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس نصیب اللہ خان اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ داخلہ کی جانب سے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی

جبکہ مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ پر آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس نے شرکاء کو آگاہ کیا

وزیر اعلی بلوچستان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو کمشنر کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے اس بابت تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی وزیر اعلی نے افسران کی نقل و حمل کے دوران مروجہ ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے طے شدہ پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا حکم دیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مستونگ کا واقعہ افسوسناک ہے جس کا تمام پہلوو ں سے جائزہ لیا جاررہا ہے ملوث عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کی مکمل بیخ کنی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر دم نہیں لیں گے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے،

وزیر اعلی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فوج اور سرمچاروں کی نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کی ہے اور خوف کی فضاء سے نکل کر سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لئے اقدامات کو موثر بنانے میں ہاتھ بٹانا ہر ذی شعور کا فرض ہے وزیر اعلی نے کہا کہ لیویز فورس ماضی کی طرح فعال کردار ادا کرتے ہوئے ملک دشمن اور جرائم پیشہ عناصر تک پہنچنے کی تگ و دو کرے لیویز اور پولیس دیگر سیکورٹی اداروں کی معاونت سے دہشت گردی کے کسی بھی واقعہ میں فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دہشت گردوں کا پیچھا کریں

اور انہیں قانون کی گرفت میں لائیں تخریب کاری سے نمٹنے کیلئے پولیس اور لیویز کو مضبوط کریں گے اور انہیں درکار تمام وسائل فراہم کریں گے ، پول?س کے ساتھ ساتھ لیویز فورس کو ضروری سازو سامان اسلحہ اور گاڑیاں دی جائیں گی وزیر اعلی نے کہا کہ ہر سطح پر دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے انہیں پسپا کریں گے اور عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا

وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے سوشل میڈیا کو دہشت گردی کے ٹول کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے

اور ریاست مخالف مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے گا وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کسی ایک ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچا کر ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا .۔


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اس مٹی کی خاطر ہماری پولیس لیویز ایف سی اور سکیورٹی اداروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھولے ہیں ان عظیم قربانیوں کی بدولت پاکستان کا قیامت قائم رہے گا ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کل دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونے والے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی انہوں نے کہا کہ کل دہشت گردی کے واقعے میں بلوچستان نے اپنا ایک با صلاحیت سپوت کھویا ہے جس کی قربانی ہمیشہ ہمیں یاد رکھی جائے گی

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آج ہم پورے جوش و جذبے کے ساتھ جشن آزادی منا رہے ہیں یہ دن اس عہد کی تجدید ہے کہ ہم پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنائے گے اور ہم ایک عظیم قوم اور عظیم ملک بن کر دکھائے گے

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں ماہ آزادی کے آغاز سے ہی جشن آزادی اور کھیلوں کے ایونٹس جاری ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو تعلیم کے ہنر سے بہراور کرینگے قابل نوجوانوں کو دنیا بھر کے 200 یونیورسٹیوں میں اسکالرشپس دی جائیگی صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے تعاون سے 30000 نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم فراہم کرے گی صوبائی حکومت اپنے نوجوانوں کو مضبوط کریگی وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت صوبے کے نوجوانوں کو ریاست سے دور کیا جارہا ہے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے ذریعے بلوچستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

انہوں نے کہا کہ لوگ حکومت اور اسکی کارکردگی سے تو ناراض ہو سکتے ہیں لیکن ریاست سے ناراض نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ آج جشن آزادی کے دن میں تمام ناراض لوگوں کو مذکرات کی دعوت دیتا ہوں آئیے آپکی ریاست آپکو ایک روشن مستقبل کی ضمانت دیتی ہے بندوق چھوڑیں پہاڑوں سے نیچے آئیں ریاست آپکو گلے سے لگائے گء۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے آج پورے پاکستان سے پارلیمنٹرینز یہاں موجود ہے

جو یکجہتی کا پیغام ہیوزیراعلیٰ نے تقریب کے بہترین انعقاد پر سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام دیگر متعلقہ محکموں کو مبارکباد پیش کی تقریب میں ڈپٹی وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی پاکستان سردار ایاز صادق، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت صوبائی وزراء اور پارلیمنٹیرینز نے شرکت کی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ایک روشن ستارے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کوبی ایل اے کے دہشت گردوں نے مستونگ میں بے دردی سے شہید کر دیا۔

بلوچ قوم اور روایات کا پرچار کرنے والے دہشت گردوں کے ہاتھوں سے عام بلوچ بھی محفوظ نہیں۔ ہم زاکر بلوچ سمیت تمام شہدا کا جواب لیں گے! کاش دھرنوں میں مصروف لوگ دہشت گروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ذاکر بلوچ سمیت ہزاروں بلوچ شہدا کے لئے بھی کبھی دھرنا دیں اور بی ایل اے کی مذمت کریں۔