کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان کا کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا ہوا کابینہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کی گئی
کابینہ نے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی کمی کے باعث بند اسکولوں کو فوری طور پر فعال کرنے کے لئے کنٹریکٹ پر بھرتی کا فیصلہ کیا
یہ بھرتی کنٹریکٹ پالیسی 2024 کے مطابق یونین کونسل کی سطح پر کی جائے گی جس میں میرٹ کا تعین تعلیمی اسناد پر حاصل کردہ کل نمبرز کی بنیاد ہر ہوگا ۔
اس کے ساتھ ساتھ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے توسط سے لئے گئے ٹیسٹ میں پاس 4000 ہزار امیدواروں کی بھی تقرری کے لئے مقامی سطح پر اسکروٹنی کی منظوری دی گئی دونوں بھرتیوں کا عمل ابتدائی طور پر ڈیڑھ سال کے لئے کیا جائے
گا اور اس دوران کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا رہے گا بلوچستان کابینہ نے مفصل انکوائری رپورٹ کے بعد سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین کو ہٹانیاور مستقل وائس چانسلر کی تقرری تک چارج روبینہ مشتاق کو دینے کی سفارش کی ہے جبکہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے ضروری قانون سازی پر اتفاق کیا گیا
بلوچستان کابینہ نے صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی کمی دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے بلوچستان کابینہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گزشتہ کیبنٹ میں لئے گئے فیصلے اور وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محکمہ خوراک کے ذمہ نجی بنکوں کے 2014 سے لئے گئے تمام قرضے جن کی مالیت دو ارب اسی کروڑ روپے بنتی ہے
وہ واپس کردئیے گئے ہیں اس قرض پر حکومت بلوچستان کو ماہانہ 12 کروڑ روپے زر سود کی ادائیگی کی جاررہی تھی وزیر اعلٰی بلوچستان نے محکمہ خوراک کو اس ضمن میں آئندہ قرض لینے سے اجتناب کی ہدایت کی ہے
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلرکو ہٹانیکا فیصلہ کیا ہے،
صوبے کے غیر فعال اسکولوں میں کنٹریکٹ پر اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے جبکہ ایس بی کے تحت پاس ہونے والے 4ہزار امیدواروں کو بھی ڈیڑھ سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، ہرنائی اور چاغی سے ملنے والی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
یہ بات انہوں نے جمعہ کو صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔
شاہد رند کا کہنا تھا کہ صوبائی کا بینہ کے اجلاس میں محکمہ صحت اور تعلیم کے معاملات زیر غور آئے،فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے غیر فعال اسکولوں میں کنٹریکٹ پر اساتذہ بھرتی کی جائیں گے،
یہ تعیناتیاں یونین نسل کی سطح پر ڈیرہ سال کیلئے کی جائیں گی اور کسی بھی دوسرے اسکول میں انکا تبادلہ نہیں ہوسکے گا ۔
انہوں نے کہا کہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے ٹیسٹ کے تحت 4ہزار استاتذہ کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے یہ تعیناتیاں بھی کنٹریکٹ کی بنیاد پر ڈیرھ سال کے لئے ہونگی ۔
انہوں نیکہا کہ وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ساجدہ نورین کے خلاف انکوائری رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی گئی ،
کابینہ نے انکوائری رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے وائس چانسلرساجدہ نورین کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، وائس چانسلر کو ہٹانے کیلئے کی سمری گورنر بلوچستان کو بھجوادی ہے، ان کا کہنا تھا کہ قائم مقام وائس چانسلر ایس بی کے یونیورسٹی روبینہ مشتاق کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،
ترجمان حکومت بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں پبلک سیکٹریونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تقرری کے لئے کابینہ کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کیں محکمہ قانون سے منظوری کے بعد وائس چانسلرز کی تعیناتی پر قانون سازی کی جائے گی،شاہد رند کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے 2014میں گندم کی خریداری کے لئے لئے گئے 2ارب80کروڑ روپے کے قرض کو ادا کردیا ہے
اس قرض پر ماہانہ 12کروڑ روپے سود ادا کیا جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ استاتذہ کی تعیناتی پر میٹرک، ایف ایس ای اور گریجویشن میں نمبروں کی بنیاد پر بننے والے میرٹ پر ہوگی ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گوادر ائیرپورٹ وفاقی حکومت کا معاملہ ہے اس کے افتتاح کی سوشل میڈیا پر متضاد باتیں موجود رہیں افتتاح کی حتمی تاریخ وفاقی حکومت ہی دیگی ۔
انہوں نے کہاکہ ہرنائی سے لاش ملی ہے اس کی شناخت نہیں ہوئی ہے جب تک شناخت نہیں ہوتی قیاس آرائی سے گریز کیا جائے چاغی میں بھی لاشیں ملی ہیں انکی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
انہوںنے کہاکہ ورکرز ویلیفئر بورڈ میں رجسٹرڈ مزدوروں کے بچوں کو تعلیمی اسکالر شپ دی گئی ہے ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ اور ہرنائی میں رجسٹرڈ مزدوروں کے بچوں کو تعلیمی اسکالر شپ دی گئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے سیکرٹری صحت کو ادویات کی خریداری کے لئے تجاویز کابینہ کو جلد ازجلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے