|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2024

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے اپیل اور پیغام ہے کہ آپ ملک کو نقصان کی طرف لے جارہے ہیں۔ آپ فراڈ لوگوں کو بٹھا کر ملک اور اداروں کوتباہ کررہے ہیں۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری پر بالکل نہیں ڈررہا، فیض حمیدکی گرفتاری پرڈرتا تو جوڈیشل کمیشن کی بات نہ کرتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف کےالزامات کی اصلیت اکنامک سروے سے واضح ہوجائے گی، سوشل میڈیا انٹرنیٹ پر پابندی لگا کرملک کا5 ملین ڈالر کا نقصان کیا گیا، مزید کہا کہ ہمارےخلاف نیا ریفرنس23نومبر کو چیف جسٹس کے ریمارکس پر بنایا گیا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جیل میں جیمرز لگے ہیں،موبائل نہیں چلتے، زلفی بخاری سے رابطے کیلئے فون کی ضرورت نہیں وکلا موجود ہیں۔

خیبرپختونخوا کے صوبائی حکومت میں مبینہ کرپشن سے متعلق عمران خان نے کہا کہ عاطف اور جنیدخان اینٹی کرپشن کمیٹی سے ملیں، اینٹی کرپشن کمیٹی سے مل کر دیکھیں انہوں نے یہ قدم کیوں اٹھایا، عاطف خان اور جنیدخان کو پیغام ہے کہ معاملہ عوام میں نہ لے کر جائیں۔