|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2024

لاہور ہائی کورٹ نے انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کا حکم جاری کر دیا۔

جسٹس شکیل احمد نے درخواست پر کل کی سماعت کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف آئندہ سماعت پر تمام فریقین جواب جمع کرائیں۔

لاہور کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر ہر فریق کا نمائندہ کمرۂ عدالت میں حاضری کو یقینی بنائے۔

عدالت نے سماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے ملک میں انٹر نیٹ کی بندش کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ عوامی مفاد کی درخواست ہے، ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف سماعت پر فیصلہ محفوظ ہے، اس پر مناسب احکامات جاری کریں گے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش سے وکلاء سمیت عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔