کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع طوفانی بارشوں کی لپیٹ میں آگئیبرساتی ریلے گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگئے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگئے
با رشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے سم شاخوں اور پٹ فیڈر کینال کے ذیلی شاخوں میں پانی کا دباو بڑھ گیا
چمن میں بارش اور آندھی کی وجہ سے مکانات، دیواریں اور سولرپینلز گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے
طوفانی بارشوں سے چمن صادق کرکٹ اسٹیڈیم کو زمین بوس ہوگیادارالحکومت کوئٹہ میںموسلادار بارش سے موسم خوشگوار اکثر علاقوں میں بجلی کی انکھ مچولی شروع ہو گئی
بلوچستان میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک ریکارڈ، گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کا بھی امکان ہیں محکمہ موسمیات تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میںموسلادار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا
جس کی وجہ سے بارش کی شدت میں کمی اگئی بارش ایئرپورٹ روڈ نواکلی جوائنٹ روڈ سریاب روڈ سیٹلائٹ ٹاون اور مختلف علاقوں میں ہوئی موسلادار بارش کے باعث کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں بجلی کی انکھ مچولی شروع ہو گئی
کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا طویل بریک ڈائون ہو گیاچمن سمیت بلوچستان کے شمال مشرقی علاقے طاقتور موسمی سسٹم کے زیر اثر آگئے ہیںیہاں چمن میں گزشتہ روز غیرمتوقع اور غیر معمولی طوفان اور باد وباران نے پھرسے تباہی پھیلا دی ہے۔ سیلابی ریلوں نے کئی علاقوں میں مکانات کو نقصان پہنچایا،
آندھی اور 40 کلومیٹر فی گھنٹا رفتار کی طوفانی ہوا اور آندھی نے پی سی بی کیزیرانتظام صادق کرکٹ اسٹیڈیم کی پویلین، ہزارمیٹر سائبان، گرل، واٹرسپلائی سولرپینلزسسٹم، لائٹنگ پول کو زمین بوس کردیا،
شہر میں درجنوں واٹرسپلائیز کے سولرپینلز سسٹم کو گرانے اور سیکڑوں گھروں کے سولرز پینلز تیز ہوا میں اڑکر کئی کئی میٹر تک دور جاگرہیں جس کے باعث 10 افراد زخمی ہوگئے کوئٹہ چمن ریلوے ٹریک بھی سیلابی ریلے میں ایک بار پھر بہہ گیا جسکی وجہ سے یکطرفہ ٹریفک معطل ہوچکا ہے ۔
اس سے قبل کیسکو نے چمن میں ہرحدپار کردیا جب غیرمعمولی موسمی سسٹم چمن کے حدود میں داخل ہوا ہی نہیں تھا کہ صبح ساڑھے دس بجے بجلی بحالی کے آدھا گھنٹابعد سٹی ٹو فیڈر پر سپلائی معطل کردی گئی اور ایک بجے کے قریب شہر طوفان کیذد میں آیا۔
اور تب سیسٹی2 کی بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ مگر لائن سپرنٹنڈنٹ ، ایس ڈی او، ایکسئین سمیت متعلقہ حکام کے موبائل فون سمیت کیسکو چمن کے دفاتر اور لینڈلائن نمبر بھی بند ہے اب لوگوں کے پاس نہ سولر سسٹم رہا نہ بجلی رابطہ سڑکیں سخت متاثر ہوئی ہے جعفرآباد اور قریبی علاقوں میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، ڈیرہ اللہ یار میں برساتی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا،
ہسپتال اور امام بارگاہ بھی زیرآب آگئے۔جعفرآباد کے شہر ڈیرہ اللہ یار، روجھان جمالی، کیٹل فارم اور محبت شاخ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، ڈیرہ اللہ یار اور قریبی علاقوں میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی بارش نے جل تھل ایک کر دیا، جھڈیر شاخ کو طغیانی کے باعث شگاف لگ گیا، سڑکیں گلی محلے جھیل، ہسپتال اور امام بارگاہ زیر آب آگئے،
تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل میں ہفتہ کے روز دن 11 بجے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہا، موسلادھار بارش سے ڈیرہ اللہ یار، روجھان جمالی، کیٹل فارم اور محبت شاخ کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، نہروں میں طغیانی آنے سے جھڈیر شاخ کو شگاف پڑ گیا، اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فہد شبیر نے آبپاشی عملے اور ہیوی مشینری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر شگاف کو پر کرا دیا جسکے باعث قریبی دیہات ڈوبنے سے محفوظ رہے، دن بھر جاری رہنے والی بارش سے ڈیرہ اللہ یار کی سڑکیں اور گلی محلے جھیل بن گئے، مراد کالونی، بہادر شاہ کالونی، بلوچ کالونی، گولہ کالونی، بھٹی محلہ میں گھروں اور قومی شاہراہ سمیت صحبت پور، اوستہ محمد اور عدالت روڈ پر واقع دکانوں میں برساتی پانی داخل ہوگیا
جس کی وجہ سے شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا رہا، بارش کے دوران بجلی کے تمام فیڈرز ٹرپ کرنے سے برقی سپلائی کئی گھنٹے تک معطل رہی، عام اور کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،
کیسکو حکام نے کئی گھنٹوں بعد صدورا، سٹی، جعفر اور بیبرک فیڈرز کو بحال کرکے بجلی کی سپلائی شروع کردی،
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دیر تک جاری رہے گا جبکہ موسمیات نے 25 اگست تک جعفرآباد اور نصیرآباد ڈویژن کے دیگر اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
مانجھی پور سٹی اور گردونواح میں گرچ چمک کے ساتھ بارش جاری ہے بارش کے باعث کھلے آسمان تلے بیٹھے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیابارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا
اور موسم خوشگوار ہوگیا بارشوں کے باعث سم شاخوں اور پٹ فیڈر کینال کے ذیلی شاخوں میں پانی کا دباو بڑھ گیا بارش کے باعث بجلی غائب ہوگئی بارکھان گزشتہ شب سے بارکھان میں بارش کا نیا سیپل داخل ہو چکا ہے بارکھان گزشتہ شب سے بارکھان کے مختلف مقامات پر کہیں پے ہلکی پھلکی اور کہیں پے پوندا پاندی کا سلسلہ جاری رہا بارکھان رکھنی شہر گردونواح میں سیاں بادلوں کا راج موسم ابر آلود ہوگیا
بارکھان میںٹھنڈی ٹھنڈی ہواں نے موسم سرد کر دیا اور گرمی میں کمی آ گیابارکھان محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اگست تک جاری رہے گا کہیں پر ہلکی اور کہیں مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ندی نالوں میں طغیانی اور نشئبی علاقے زیر اب اپنے کا امکان ہے ڈیرہ بگٹی شہر اور گردونواح میں گزشتہ دو روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے گرمی کا زور ختم ہو گیا
بارش کے باعث شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا میونسیپل کمیٹی کا عملاہ غائب ہوگیا سبی میںمون سون بارشوں اور سیلابی پانی سے دیہی آبادی سمیت زرعی زمینوں کو نقصانات سے بچانے کا سلسلہ جاری محکمہ آبپاشی متحرک بچاو بندپر بھاری مشینری سے کام جاری,
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی میرصادق خان عمرانی,سیکریٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد کے خصوصی ہدایات پر سپریڈنڈنٹ انجنئیرنگ محکمہ آبپاشی سبی سرکل جہانگیرخان ایکسین محکمہ آبپاشی سبی ڈویژن خادم حسین چانڈیو نے شہر سمیت دیہی علاقوں میں بچاو بند ندی نالوں کا دورہ کیا دورے کے دوران مون سون بارشوں اور سیلابی پانی کے بہاو سے بچاو بند کا معائینہ کیا اور بھاری مشینری سے بچاو بندکو نقصان سے بچانے کے لیے فوری طور پر کام شروع کردیا ایس ای آبپاشی سبی سرکل جہانگیرخان,ایکسین آبپاشی سبی ڈویژن خادم حسین چانڈیو نے میڈیا کو بتایا کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ کئی دنوں سے بدستور جاری ہے مون سون بارشیں شروع ہوتے ہی محکمہ آبپاشی متحرک ہے تمام اسٹاف کو حاضر کرکے بچاو بندات و ڈیمز کی نگرانی پر تعینات کردیاہے پانی کا بہاو تیز ہوتے ہی دیہی علاقوں سمیت زرعی مینوں کو بچانے کی ہرممکن کوششیں جاری ہیں
انہوں نے کہاکہ فلڈ کی اطلاع ملتے ہیں بھاری مشیینری سمیت عملہ کو تیار رکھے ہوے ہیں کہیں پر بچاو بند ٹوٹنے کے اطلاعات ملے ہیں وہاں پر فوری طور پرکام شروع کرکے نقصان سے بچایاگیا ہے انہوں نے کہاہے کہ عوام کو سیلابی پانی سے بچاو کے لیے بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے کسی بھی ہنگامی صورت سے نمٹنے کے لیے محکمہ آبپاشی کا عملہ تیار ہے بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خضدار، لورالائی، سبی، ژوب، مسلم باغ میں بارش ہوئی، لورالائی 16، سبی 13، خضدار 6، مسلم باغ 3 اور ژوب میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ زیارت، بارکھان، کوہلو، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد اور اوستہ محمد میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب، بارکھان، زیارت، لورالائی، ہرنائی، سبی، قلات، خضدار، جعفر آباد میں بارش کا سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتور مون سون سسٹم بلوچستان کے شمال بالائی علاقوں میں اثر انداز ہو رہا ہے بلوچستان میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک ریکارڈ، گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کا بھی امکان ہیںبلوچستان میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جب کہ محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے ساحلی علاقوں جیوانی میں درجہ حرارت 32 اور گوادر میں 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ، قلات میں 30، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے قلعہ سیف اللہ، مستونگ اور دیگر علاقوں میں تیز ہواوں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم ژوب، بارکھان، موسی خیل، لورالائی، کوئٹہ، زیارت، شیرانی ،قلعہ عبداللہ سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی طور پر آبر آلود رہے گا۔