وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزارت توانائی اور پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام، لائن لاسز میں کمی اور بجلی ترسیل کا نظام بہتر بنانا ترجیحات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی ترسیل کی 5 کمپنیوں میں نئے بورڈ چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی شفاف طریقے سے کی گئی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُمید ہے ان نئی تعیناتیوں سے ڈسکوز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔