|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2024

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے “اپنی چھت، اپنا گھر” منصوبے کا افتتاح کر دیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب ہر میدان میں لیڈ لے رہا ہے ، ہمیں دیکھ کر لوگوں کی دوڑیں لگ گئی ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھت اور اپنا گھر سب سے بڑی نعمت ہے۔جن لوگوں کے پاس اپنا گھر نہیں ہوتا، وہ اس نعمت کی قدر کو خوب سمجھتے ہیں۔ مریم نواز نے اس اسکیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کا سب سے زیادہ انتظار نواز شریف نے کیا تھا، جنہوں نے اپنے دور میں ہاریوں کو گھر فراہم کیے۔

اس اسکیم کے تحت شہری علاقوں میں وہ افراد جن کے پاس ایک سے پانچ مرلے کی زمین ہے اور دیہی علاقوں میں ایک سے دس مرلے کی زمین ہے، حکومت پنجاب انہیں 15 لاکھ روپے تک کی مالی مدد فراہم کرے گی۔ یہ رقم سات سال کی آسان قسطوں میں واپس کی جائے گی، جس میں ابتدائی تین مہینے بلا سود ہوں گے اور پھر ہر مہینے 15 لاکھ روپے کی قسط پر 14 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور اس کا مکمل احساس ہے۔ اس لیے اگلے دو ماہ میں بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کیا جائے گا اور تاریخ کے سب سے بڑے سولر پروگرام کی بھی تیاری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس قرضے میں کوئی سود شامل نہیں ہوگا اور نہ ہی کوئی خفیہ چارجز، ٹیکس، یا سروس چارجز ہوں گے۔ بینکوں کو اس اسکیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینکوں کے لوازمات کی بجائے، عوام کو آسانی فراہم کرنا مقصد ہے۔

اس اسکیم کی تفصیلات کے حوالے سے مریم نواز نے ایک ہیلپ لائن نمبر 080009100 فراہم کیا ہے، جس پر کال کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ عوام آن لائن درخواست دے سکتے ہیں یا ضلعی کمشنر کے دفاتر سے بھی معلومات لے سکتے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ اسکیم ابتدائی طور پر پانچ یا چھ اضلاع میں متعارف کرائی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے گھر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب ہر چیز میں لیڈ لے رہا ہے، لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں ہمیں دیکھ کے۔

لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنی چھت اور اپنا گھر سب سے بڑی نعمت ہے، میں وہ اسکیم شروع کررہی ہوں جس کا مجھے اور صوبے کے عوام کو بہت انتظار تھا، اس اسکیم کے بارے میں مجھ سے بہت سوال کیے جاتے تھے کہ یہ کب آرہی ہے؟ لوگ انتظار کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جس کے پاس اپنا گھر ہوتا ہے اس کو اس نعمت کی قدر کم ہوتی ہے، اس خواہش کی شدت ان کے پوچھیں جن کے پاس اپنا گھر نہیں ہوتا، آپ کے پاس سب نعمت ہو لیکن اپنا گھر نہ ہو تو وہ کمی محسوس پوتی ہے جس کو بیان کرنا مشکل ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم یہ اسکیم بنانے میں کامیاب ہوئے، امید ہے کہ اس سے آگے ہم جلدی جلدی گھر بناکر لوگوں کو دیں گے، نواز شریف کو اس اسکیم کا سب سے زیادہ انتظار تھا، اپنے دور میں انہوں نے ہاریوں کو گھر دیے، وہ مجھ سے کہتے تھے کسی کو رہنے کے لیے چھت دے دو تو اس سے بڑے خدمت کوئی نہیں، اگر اس اسکیم میں شہری علاقوں میں اگر عوام کے پاس ایک سے 5 مرلے کی زمین ہے اور دیہی علاقے میں ایک سے 10 مرلے کی زمین ہے تو 15 لاکھ تک حکومت پنجاب دے گی جس کو 7 سال کی آسان قسطوں میں ادا کرنا ہے، پہلے 3 مہینے ایک پیسہ بھی نہیں دینا پڑے گا پھر ہر مہینے 15 لاکھ کی قسط پر 14 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور مجھے اس کا احساس ہے، اگلے دو ماہ مشکل ہیں اس لیے ہم بجلی کے بلوں میں ریلیف دے رہے ہیں اور پھر تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام بھی لے کر آرہے ہیں، تو جن کے پاس زمین ہے اور چھت نہیں ہے وہ اس میں اپلائی کرسکتے ہیں، اس قرضے میں بالکل بھی سود شامل نہیں ہے، اس مین کوئی سروس جارج نہیں ، کوئی ٹیکس، کوئی خفیہ چارجز نہیں ہیں، میں نے بینک کو بھی اس میں اس لیے شامل نہیں کیا کیونکہ اس کے اپنے لوازمات ہوتے ہیں۔

مریم نواز نے بتایا کہ اس اسکیم کے لیے ایک نمبر بھی دیا ہے، لوگ آن لائن بھی اپلائی کرسکتے ہیں اور 080009100 پر کال کر کے بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں، ڈی سی آفس سے بھی معلومات لے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی کہ اگر اپنا گھر نہیں ہے اور کرایہ ادا کرتے ہیں تو ہم نے کوشش کی کہ اس کرایے سے کم اس اسکیم کی قسط رکھوں، اپنا گھر اپنی چھت کی دوسری اسکیم ہے اس کو ہم شروع میں 5،6 اضلاع مین شروع کر رہے ہیں۔