|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2024

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوابی میں پی ٹی آئی کارکنوں اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں میں 5، 5 ہزار روپے تقسیم کیے، علی امین کے ساتھ شبلی فراز اور عمر ایوب بھی موجود تھے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے پیسے تقسیم کیے ہیں، پیسے تقسیم کرنے کی کوئی بڑی وجہ نہیں، وزیراعلیٰ غرباء کے بہت ہمدرد ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کےلیے پیسے تقسیم کیے۔ پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد جلسہ منسوخ ہونے کے باعث مایوس تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  کا کہنا تھا کہ جلسہ ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اعظم سواتی نے جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد جلسہ ملتوی کیا گیا، جلسے کی نئی تاریخ 8 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔