وفاقی وزیر جام کمال نے کہا ہے کہ ملکی تجارت کو سب سے بڑا مسئلہ پیداواری لاگت کا ہے، ملکی تجارت بہتر کرنا 2، 3 ہفتوں یا 1 منصوبے کی بات نہیں۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران جام کمال نے کہا کہ مہنگی بجلی، ٹیکسز، شرحِ سود چیلنج ہیں۔
جام کمال کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت پوری حکومت نج کاری کے عمل کے لیے متحرک ہے، پی آئی اے اور دیگر اداروں کی نج کاری میں سُستی نہیں پیچیدگیاں ہیں۔
جام کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے بجلی نرخوں پر وفاقی کابینہ میں بات ہو رہی ہے، کے الیکٹرک مہنگی بجلی کا سارا بوجھ عوام کو منتقل کر رہی ہے، آئی پی پیز کے معاملے پر حکومت متحرک ہے۔