|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2024

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملک کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے والوں کا انجام بھیانک ہوتا ہے۔ شہبازشریف سفارتی، سیاسی اور معاشی محاذ پر محںت کررہے ہیں۔ ملکی خوشحالی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

داتا دربار لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک دولخت ہوا، ہم نے آدھا حصہ گنوا دیا، ملک دولخت کرنے والوں کا انجام بہت برا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو 24 ویں بڑی معیشت بنایا، دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت کو 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا گیا۔ ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے، پاکستان جی 20 میں شامل ہونے جارہا ہے، ملکی خوشحالی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔