وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جعلی بیانیہ چلا رہی ہے، بیرونی ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے، اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات واضح ہو رہے ہیں، پاکستان کی وحدت کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، جلسہ کامیاب ہونا ہوتا تو کبھی منسوخ نہ کرتے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد دوبارہ 9 مئی کرنا ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال گولڈ اسمتھ کے ذریعے کئی آرٹیکل چھپوائے گئے ، آپریشن گولڈ اسمتھ کے ذریعے یہ حکومت میں آئے اورپارٹی بنائی، یہ چاہتے ہیں حالات ایسے کردیے جائیں حالات سنبھالیں نہ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی ہونے میں اسٹیبلشمنٹ کاکوئی کردار نہیں ،پی ٹی آئی میں اختلافات واضح ہو رہے ہیں ، ان کا جلسہ اگرکامیاب ہو رہا ہوتا تو کبھی منسوخ نہ کرتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یقینی طور پر بانی پی ٹی آئی کو جلسے کی ناکامی کے بارے میں بتایا گیا ہے ، اعظم سواتی کو بڑی دیر کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا موقع ملا ۔