|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2024

بجلی کے بھاری بلوں اور ٹیکسوں کیخلاف راولپنڈی ، اسلام آباد ، کراچی ،لاہور، پشاور اورکوئٹہ سمیت ملک بھر میں تاجر تنظیموں کی شٹر ڈائون ہڑتال جاری ہے۔

تاجر تنظیموں کی ہڑتال کے باعث کراچی سے خیبر تک کاروباری مراکز بند ہیں اور ہڑتال کے پیش نظر مختلف شہروں میں اسکول بھی بند رکھے گئے ہیں۔

جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اسلام آباد کی انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا ہے۔

تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ تاجروں ، صنعتکاروں اور شہریوں پر عائد ٹیکسز ختم کرکے بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔

آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے صدر نے آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کاروبار مکمل بند رہے گا، ٹیکسوں اور بجلی کے بلوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *