وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ یہ این آر او لینا چاہتے ہیں انہیں این آر او نہیں ملے گا۔ اس وقت وہی لوگ چیخ رہے ہیں جو اس حالات کو پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ کہا کہ چور مچائے شور والا حساب ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن خلفشار، انتشار، دہشتگردی سے ترقی کاراستہ روکنا چاہتے ہیں، امریکی کانگریس میں بھارتی لابی کی مددسےقراردادمنظورکرائی گئی، ملک دشمنوں کےساتھ ملکرپاکستان کوعالمی فورمزپرنشانہ بنایاگیا، ایسےلوگوں کےساتھ کس بات کی بات چیت ہوسکتی ہے؟
احسن اقبال نے کہا کہ ایک ضدی اور ناتجربہ کارنے ملک کو اجاڑا ہے، بانی پی ٹی آئی فائیو اسٹار جیل کاٹ رہے ہیں، بانی چیئرمین تو جیل میں موج میں ہیں، یہ دوسروں سے رسیدیں مانگتے تھے اب اپنی رسیدیں دکھائیں۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کےدورمیں پاکستان کوقرضوں کےراکٹ پرچڑھادیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے دور میں قرضوں پرساراملک چل رہاتھا، بانی پی ٹی آئی کے دور میں پاکستان کوقرضوں میں پھنسا دیاگیا۔