آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے چناؤ کے دوڑ میں بانی پی ٹی آئی کی شمولیت پر برطانوی میڈیا کی تنقید جاری ہے، برطانوی اخبار گارڈین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھادیئے۔
معروف اخبار کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی طالبان کے حمایتی ہیں، کئی مواقع پر اس کا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔ اسامہ بن لادن کو کبھی شہید کہا تو کبھی انہیں شدت پسند کہنے سے انکار کیا۔ بانی پی ٹی آئی پر مخالفین کو ہراساں کرنے سمیت خواتین سے متعلق متنازع بیانات کے الزامات بھی ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی جیسے ادارے کے چانسلر کا الیکشن لڑنا قابل قبول نہیں۔
واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے لیے انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے۔ ڈھائی لاکھ سابق طلبا اور سابق عملہ آن لائن ووٹ ڈالیں گے۔ نئے چانسلر کی مدتِ ملازمت 10 سال ہوگی۔