|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2024

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی اور ایم پی اے رانا افضال حسین کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے مرحوم کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے رانا افضال حسین کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ رانا افضال حسین کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔