|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2024

اسلام آباد: حکومت نے BNP کے سربراہ اختر مینگل کی قومی اسمبلی سے استعفیٰ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ اختر مینگل کو اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے پر قائل کیا جا سکے۔
یہ کمیٹی، جو ایک سینئر حکومتی شخصیت کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے،جس میں اعجاز جھکرانی شامل ہیں۔
رانا ثنا اللہ اس وفد کی قیادت کریں گے جو جلد ہی اختر مینگل سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی ممکن ہے۔
واضح رہےاخترمینگل نے منگل کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا،
ان کے استعفے میں ریاست، صدر، وزیراعظم اور پورے نظام پر “عدم اعتماد” کا اظہار کیا گیا ہے۔