|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں، معاشی استحکام کے لیے پبلک پرائیویٹ شراکت داری اہم کردار ادا کرے گی۔

احسن اقبال نے  تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی ترجیحات کو تبدیل کرنا ہوگا، پاکستان کی معیشت کو بہترین بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، معیشت کی ترقی میں رکاوٹوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر شعبے میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے۔