|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2024

لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کو چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر کر دیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کی تعیناتی  کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

صدرِ مملکت آصف زرداری نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کی تعیناتی کی منظوری دی۔

چیئرمین ایف پی ایس سی کی تعیناتی 3 سال یا چیئرمین کی 65 سال عمر ہونے تک کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین ایف پی ایس سی کا عہدہ اگست 2023ء سے خالی ہے جس کی وجہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس بھی نہیں ہو سکا ہے۔