|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سنگجانی اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہونے والا ہے، خبر آئی ہے کہ جلسہ گاہ کی طرف آنے والی ہر سڑک کو بند کیا گیا ہے، ناکے لگائے ہیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک بھر سے ہمارے قافلے رواں دواں ہیں، ہم نے کل این او سی دینے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔ میری درخواست ہے کہ اس پراسیس کو چلنے دیں اور پُرامن طریقے سے جلسہ ہونے دیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  یہ جلسہ اپنے اختتام پر پُرامن طریقے سے منتشر ہوگا۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ نہ دھرنا ہوگا نہ لانگ مارچ، میری سب سے درخواست ہے کہ لوگوں کو جلسہ گاہ پہنچنے دیں۔