سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں سمی دین بلوچ کا کہنا تھا کہ مجھے آج کراچی ائرپورٹ میں مسقط اومان جانے سے امیگریشن حکام نے روک دیا ہے۔
مجھے ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ میرا نام بلوچستان حکومت کی جانب سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ یا ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ لیکن مجھے کوئی تحریری درخواست ابتک نہیں دی گئی ہے ۔
مجھے گزشتہ چار گھنٹوں سے ایک کمرے میں بٹھایا گیا ہے اور میرے نکل و حرکت پر پابندی ہے نہ مجھے میرا پاسپورٹ واپس کیا جارہا ہے نہ مجھے کوئی تحریری ثبوت دی جارہی ہے جس سے ثابت ہو کہ حکومت بلوچستان کی درخواست پر میرا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔