|

وقتِ اشاعت :   6 days پہلے

اس حوالے سے ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ آمنہ بلوچ 33 ویں خارجہ سیکریٹری تعینات ہوئی ہیں، وہ ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ آمنہ بلوچ چین میں پاکستانی قونصل جنرل رہ چکی ہیں، وہ یورپی یونین، بیلجیم اور ملائیشیا میں پاکستانی سفیر رہ چکی ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ آمنہ بلوچ پاکستان کی دوسری خاتون سیکریٹری خارجہ ہیں، اس سے قبل تہمینہ جنجوعہ سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر فائض رہ چکی ہیں۔

آمنہ بلوچ اس سے قبل بھی بیرون ممالک پاکستانی مشنز میں اہم عہدوں پر فائض رہ چکی ہیں، انہوں نے چین میں بطور کونسل جنرل اور ملائیشیا میں ہائی کمشنر کی ذمے داریاں نبھائی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *