|

وقتِ اشاعت :   6 days پہلے

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائدِ اعظم سے محبت و عقیدت کا تقاضا ان کے افکار کی پیروی ہے، پاکستان کو قائدِاعظم کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے۔

جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عظیم رہنما قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کو سلام و عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرموداتِ قائدِ اعظم ہر سچے پاکستانی کے لیے مشعلِ راہ ہیں، قائدِ اعظم نے مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے خواب کی تکمیل کے لیے زندگی وقف کر دی تھی۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں تعمیر و ترقی کے لیے متحد رہنے کی توفیق عطاء فرمائے، پاکستان کو عظیم ملک بنانے کے لیے محنت، ایمانداری اور دیانتداری کو شعار بنانا ہو گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *