|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2024

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران کو 120 دن کے لیے معطل کیا۔

 معطل کیے جانے والوں میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کے علاوہ ڈائریکٹر ایڈمن اظہر حسین ٹنواری اور الیکشن افسر کراچی خدا بخش شامل ہیں۔

جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تینوں افسران انکوائری کے مکمل ہونے اور اگلے احکامات تک کراچی میں رہیں گے۔