|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2024

وزیراعظم شہبازشریف کل سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ فلسطین اور کشمیر کے تنازعات سمیت دیرینہ مسائل کے حل پر زور دیں گے۔

وزیراعظم کے دورہ امریکا کا شیڈول سامنے آگیا، شہبازشریف کل سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، شہباز شریف اسلاموفوبیا کی بڑھتی لہر کا مقابلہ کرنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کریں گے۔

وزیراعظم متعدد عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے بیٹھک جمے گی ۔ وزیراعظم کئی اعلیٰ سطح کی میٹنگز میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم امن، سلامتی، خوشحالی کیلئے یواین کردار کی حمایت کااعادہ کریں گے، وزیراعظم بین الاقوامی اقتصادی تعلقات میں عدم مساوات کو دور کرنے پرزور دیں گے۔ وزیراعظم بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کی اہمیت کو اجاگر کریں گے، وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات پرزوردیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف  امریکا روانگی سے قبل مختصر دورہ  پر لندن پہنچ گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو لوٹن ائیر پورٹ سے پولیس کے پروٹوکول کے ساتھ لایا گیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقبل مندوب منیر اکرم نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ  یو این اجلاس کے سائیڈ لائن  پر شہباز شریف کی بائیڈن کے ساتھ باقاعدہ ملاقات طے نہیں، وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی  اور سلامتی کونسل میں خطاب کریں گے۔