|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2024

چین نے اپنے شہریوں کو اسرائیل سے جلد از جلد نکلنے کی ہدایت جاری کر دی۔

 چینی سفارتخانے نے حزب اللّٰہ کے اراکین پر ہونے والے حالیہ حملوں کے باعث کشدیدہ حالات کے پیشِ نظر چینی شہریوں کے لیے ہدایت جاری کی ہے۔

جاری کردہ ہدایت کے مطابق چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنان سرحد پر حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔

چینی سفارت خانے نے شہریوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشدیدہ حالات کے پیشِ نظر اسرائیل میں مقیم چینی شہری جلد از جلد وطن یا محفوظ علاقوں میں منتقل ہو جائیں، اسرائیل میں سیکیورٹی کی صورتِ حال شدید پیچیدہ اور غیر متوقع ہے۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی دباؤ کے باوجود اسرائیل اور حزب اللّٰہ نے حملوں میں اضافے کی دھمکی دی ہے۔

گزشتہ ہفتے لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ حزب اللّٰہ کے اراکین پر حملے کیے گئے تھے، جس میں 39 افراد ہلاک اور 3000 کے قریب زخمی ہوئے تھے، ان حملوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ الفتح کے کمانڈر خلیل المقدہ کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے بعد چین نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی۔