|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2024

قصور کے نواحی گاؤں منڈی عثمان والا گورنمنٹ ماڈل سکول میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خاتون کی جان لے گیا، پیسے لینے آنے والی خاتون دھکم پیل سے حبس اور گرمی کے باعث جان کی بازی ہار گئی

تفصیلات کے مطابق 45 سالہ میناں بی بی نواحی گاؤں پیال کلاں کی رہائشی تھی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون چار بچوں کی ماں تھی۔ یہ انتظامی غفلت منہ بولتا ثبوت ہے جو کہ حکومتی سپورٹ پروگرام سے نہ صرف خواتین کی تشکیل ہو رہی ہے بلکہ قیمتی جانیں بھی ضائع ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 6 روز قبل مظفرگڑھ میں بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر پر ناقص انتظامات کے باعث بھگدڑ مچ گئی تھی اور پیسے نکلوانے کیلئے آنے والی 50 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔

واقعہ بےنظیر انکم سپورٹ سینٹرخان گڑھ میں پیش آیا تھا۔