|

وقتِ اشاعت :   September 29 – 2024

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں چینی قونصل جنرل سے ملاقات کی ۔ محسن نقوی نے چین کے یوم تاسیس پر ژاؤ شیرین کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا صدر شی جن پنگ کی قیادت میں  چین نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں ۔ چین پاکستان کا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست ہے ۔ چین کی تیز رفتار ترقی سب کیلئے رول ماڈل ہے ۔ پاکستانی معیشت مستحکم بنانے میں چین کا تاریخی کردار ناقابل فراموش ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ لازوال دوستی پر ناز ہے ، بہترین دوست کے ساتھ تعاون جاری رہے گا ۔ چینی قونصل جنرل نے چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر وزارت داخلہ کی جانب سے کی گئی بعض ترامیم پر وفاقی وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔