|

وقتِ اشاعت :   September 29 – 2024

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی یوم قلب کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ صحت مند دل ہی اچھی صحت کا ضامن ہے

پاکستان میں امراض قلب کے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ باعث تشویش ہے وزیر اعلٰی نے کہا کہ بلوچستان میں امراض قلب کا جدید اسپتال قائم کیا جاررہا ہے جس پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے

بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی صوبے کا مثالی طبی ادارہ ہوگا نئے سال میں بلوچستان کے عوام کو یہ تحفہ دیں گیاس سے قبل شیخ خلیفہ بن زید ہارٹ اسپتال میں بھی امراض قلب کی جدید طبی سہولیات فراہم کی جاررہی ہیں،

وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ امراض قلب کی بڑھتی ہوئی شرح کی روک تھام کیلئے ہر شہری کو صحت مندانہ روٹین اپنانا ہوگا