|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔

کوئٹہ میں بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سےسوتیلوں جیسا سلوک ہو رہا ہے، بلوچستان کےعوام کی ہرممکن مدد کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق دنیا بھر میں آواز اٹھائی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کا معاہدہ ہوا تھا، وزیراعظم کے ساتھ دنیا کے سامنےکھڑے ہو کر بطور وزیر خارجہ معاہدے کی، ہم نے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے فنڈنگ کا بندوبست کیا، یہ میرا منصوبہ ہےجو ہم نے ورلڈ بینک کےسامنے رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ وفاق کا حصہ سندھ کو دلانا کتنا مشکل ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جب دوبارہ سیلاب آئے اور میں مدد مانگوں تو مجھ سے یہی پوچھا جائےگا کہ پہلے جو فنڈز دیے تھے، اس کا کیا ہوا؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے ورلڈ بینک سےپہلے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مدد کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرآپ اپنا حصہ ڈالتےہیں تو دینا سےمزید فنڈنگ ملےگی، صوبائی اور وفاقی حکومتیں سیلاب متاثرین کو سنجیدہ لیں، سندھ کے وزیراعلی سےکہتا ہوں کہ بات کریں، میں یہ چاہتاہوں آپ یہ پیسہ فوری سیلاب متاثرین کو دیں، مزید کہنا تھا کہ میں بیرون ملک سے کیا گیا وعدہ سندھ میں پورا کر رہا ہوں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *