|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

ایران اور پاکستان نے گیس پائپ لائن منصوبے پرعمل درآمد کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس بنانے پراتفاق کیا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملاقات کےدوران ایرانی صدرمسعود پیزشکیان اوروزیر اعظم شہباز شریف نے گیس پائپ لائن منصوبےپرعمل درآمد میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیےمشترکہ ٹاسک فورس بنانے پر اتفاق کیا۔


   مشترکہ ٹاسک فورس کاقیام دوطرفہ اقتصادی تعلقات کوگہراکرنےکی جانب ایک امیدافزا قدم ہے۔یہ اقدام تعلقات کومضبوط بنانے کےلیےدونوں ممالک کے مشترکہ وژن کو اجاگر کرتا ہے۔


     پاکستان اورایران کےدرمیان قیادت کی بات چیت مشترکہ چیلنجوں پرقابو پانےکےلیےمضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے،علاقائی ممالک کو ملانے والےایک وسیع سڑک اور ریل نیٹ ورک کے قیام بھی ایک خوش آئند قدم ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *