|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال کا کہنا ہے پاکستان سنگل ونڈو سسٹم بنایا گیا ہے، برآمدی شعبوں کو پاکستان سنگل ونڈو سے منسلک کیا جائے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس سینیٹر انوشہ رحمٰن کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کے دوران لاس اینجلس سے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر قرۃ العین فاطمہ نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

قرۃ العین فاطمہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں 2022ء سے پہلے 2 شوز میں شرکت کرتے تھے، اب ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کے 9 شوز میں پاکستان شریک ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مختلف قسم کی ایکسپوز میں پاکستانی وفود کو بھیجا جاتا ہے، اگلے سال مارچ میں کھیلوں کے سامان کی نمائش کی جائے گی، آئی ٹی کی برآمدات بڑھانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ 

چیئر پرسن کمیٹی کا کہنا ہے کہ آئی ٹی ایکسپورٹ کی امریکا میں بڑی طلب ہے۔

وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا کہ پاکستان سنگل ونڈو سسٹم بنایا گیا ہے، وہاں سے لوگوں کو معلومات مل جائیں گی، پاکستان سنگل ونڈو کے ساتھ ٹی ڈیپ نے آن لائن سسٹم کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر برآمدی شعبوں کو پاکستان سنگل ونڈو سسٹم سے منسلک کیا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ لوگ دو ماہ کے لیے جعلی کمپنی بناتے ہیں پھر بند کر دیتے ہیں۔ اس سے نمٹ نے کے لیے پاکستان میں ایک ریٹنگ سسٹم بنایا جائے جس سے ریٹنگ کا پتہ چل سکے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *