|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گوننگ باڈی کا 29 واں اجلاس بدھ کے روز گوادر میں منعقد ہوا

اجلاس میں سمارٹ پورٹ سٹی، گوادر ماسٹر پلان، گوادر سیف سٹی، انفراسٹرکچر، انوائرمنٹ سمیت مختلف ایجنڈہ پوائنٹس زیر غور آئے جبکہ جی ڈی اے کے مختصر المدتی منصوبے کامیابیاں اور وسیع المدتی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گودار کو عالمی معیار کا ترقی یافتہ شہر بنانے کے لئے تمام محکموں کو اشتراکی تعاون اور جامع منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھنا ہوگا اور ترقیاتی عمل میں مقامی آبادی کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے ماسٹر پلان اور شپس بریکنگ یارڈ کی تعمیر کے منصوبوں پر ماہی گیروں اور مقامی افراد کے تحفظات دور کرنا ہوں گے وزیر اعلٰی نے کہا کہ گودار نہ صرف بلوچستان اور پاکستان بلکہ عالمی طور پر اہمیت کا حامل شہر ہے جہاں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے منصوبوں کی تشکیل ناگزیر ہے

جس سے یہاں عالمی سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول میسر ہو تاہم ضروری ہے کہ ترقی کے اس عمل میں مقامی افراد کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور جی ڈی اے کے مابین ذمہ داریوں کا واضح تعین ہونا چاہئے کیونکہ دونوں ادارے ایک دوسرے پر انحصار کے آسرے ذمہ داری سے عہدہ براں نہیں ہوپاتے جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوررہا ہے،

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اپنے وسائل میں اضافہ کرتے ہوئے اپنے اخراجات خود پورے کرنے ہوں گے اس مقصد کیلئے سود مند منصوبے تشکیل دئیے اور صوبائی حکومت پر مکمل مالی انحصار کو بتدریج کم کیا جائے، وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ گوادر میں ایسی مختلف ہاؤسنگ اسکیمات جو ڈویلپمنٹ میں ناکام رہی ہیں

ان کی این او سیز منسوخ کرکے صاف شفاف عمل کے ذریعے دیگر سرمایہ کار کمپنیوں کو مدعو کیا جائے وزیر اعلٰی بلوچستان نے گوادر اسپتال میں برقی فراہمی کے لئے فیڈر کی تعمیر کے منصوبے سے متعلق کیسکو کو فزیبلٹی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی اجلاس کے اختتام پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، ایم این اے ملک شاہ گورگیج، ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، چئیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میر پسند خان بلیدی نے تحصیل اورماڑہ کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس بھی تقسیم کئے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *