|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

 دوحہ قطر میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی وزارتی کونسل کے 45 ویں غیرمعمولی اجلاس کی صدارت قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے کی۔
جی سی سی کے میڈیا سینٹر کے مطابق اجلاس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا  گیا ’جی سی سی ممالک اس مشکل گھڑی میں اپنے لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔

بیان میں لبنان میں ہونے والے المیے اور عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کےلیے عالمی اورعلاقائی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں علاقائی تنازعات میں پڑنے سے گریز کرنے اور تنازعہ کے دائرے کو پھیلنے سے روکنے کا بھی مطابہ کیا گیا۔
جی سی سی نے سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 اور طائف معاہدے پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زوردیا  تاکہ لبنان میں مستقل بنیادوں پر قیام امن کو ممکن بنایا جاسکے۔
وزارتی کونسلنے 27 ستمبر 2024 کو نیویارک میں فلسطین اور جمہوریہ لبنان کے خلاف اسرائیلی حملوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے عرب ریاستوں اور اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی وزارتی اجلاس کی جانب سے جاری بیان کا بھی خیر مقدم کیا ۔
مسئلہ فلسطین کے حوالے سے وزارتی کونسل نے یقین دہانی کی کہ جی سی سی اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے غزہ پٹی اور ویسٹ بینک میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کرنے، قیدیوں کی رہائی اور انسانی بنیادوں پر متاثرین کے لیے امداد کی فوری اور جامع ترسیل کو ممکن بنانے پر زوردیا۔
کونسل کی جانب سے سعودی عرب کی سربراہی میں وزارتی کمیٹی کی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جو فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کےلیے غیر معمولی مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں کی گئی تھیں۔
 کونسل نے متفقہ طورپر حطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور علاقائی و وبین الاقوامی امن وسلامتی پر اس کے حطرناک اثرات کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ علاقے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کےلیے تحمل سے کام لیا جائے تاکہ دنیا کو مزید جنگ اور تباہی سے محفوظ رکھا جاسکے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے جی سی سی کے وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں خطے کی حالیہ صورتحال اور کشیدگی میں کمی لانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیاگیا تاکہ خطے کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *