|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہیں اسرائیل ہم پرحملہ نہیں کر سکتا بلکہ اسرائیل بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے۔

اسلام آباد میں  وزیردفاع خواجہ آصف نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایٹمی قوت ہیں اسرائیل ہم پرحملہ نہیں کر سکتا، بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے، یہ تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ2014 میں بھی سی پیک پردستخط ہورہےتھےتو بانی پی ٹی آئی حملہ آورہوا ہے، اب پھرشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر احتجاج شروع کر دیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *