|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2024

بھارت نے وزیر خارجہ جے شنکر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 جے شنکر دورہ اسلام آباد میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے، 9 سال میں بھارت کی کسی اعلیٰ شخصیت کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاسی 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔