|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2024

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ڈی چوک پہنچیں گے، محسن نقوی کو چائے پلائیں گے۔ 

بیرسٹر سیف نے کہا ڈی چوک پر ہم احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج ختم ہوگا۔ 

انھوں نے کہا وزیر داخلہ غلط بات کر رہے ہیں، ہم اسلحہ کیوں لائیں گے۔ 

بیرسٹر محمد علی سیف کا مزید کہنا تھا کہ پر امن احتجاج ہمارے مفاد میں ہے، اگر کچھ ہوگا تو یہ لوگ خود ذمہ دار ہوں گے۔ ہم فوج سے کیوں مقابلہ کریں گے، ہمارا ان سے جھگڑا نہیں، انکا احترام کرتے ہیں۔ 

بیرسٹر سیف نے کہا ہم ڈی چوک میں احتجاج کریں گے جو ہمارا حق ہے، فوج تحریک انصاف کا احتجاج روکنے کے لیے نہیں آ رہی، ایس سی او کی سیکیورٹی کے لیے آ رہی ہے۔ 

بیرسٹر سیف نے کہا جمہوریت میں احتجاج کا حق سب کو ہے۔ محسن نقوی غلط بات کر رہے ہیں، ہمیں ملک کی پرواہ ہے، آرٹیکل 17 اور 15 موجود ہے تو ہمیں احتجاج کی آزادی ہے۔