راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانہ ٹیکسلامیں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمےمیں دہشتگردی، اقدام قتل،اغوا، ڈکیتی،کارسرکارمیں مداخلت،پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 14 رہنما اور 105 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما جاویدکوثر، راجہ بشارت،شہریار ریاض،راشدحفیظ، ناصر محفوظ، چوہدری امیر افضل و دیگر بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزمان نے پولیس کی سرکاری گاڑیوں پر حملہ کیا اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے پولیس اہلکاروں پرڈنڈوں پتھروں اور پیٹرول بموں سے حملہ کیا۔
مقدمے کے مطابق ملزمان کےحملے سے پولیس اہلکار محمد افضل، سمن راجیش، محمد ریاض اور محمد رمضان شدید زخمی ہوئے، کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کے احکامات پرسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ریاست مخالف نعرے لگائے، عمران خان کوعدالتی احکامات پر جیل مینول سے ہٹ کرسہولیات، روابط اور ملاقاتوں کی اجازت دی گئی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملاقاتوں کے دوران بانی پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کو تشدد کے لیے اکساتے رہے۔