|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2024

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، پی ٹی آئی کارکنان نے ماضی میں پارلیمنٹ ہاؤس کاگیٹ توڑا۔

پولیس اہلکار عبدالحمید کی شہادت پر اہلخانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیراعظم نے واقعہ میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا ۔ اسی جماعت نے ماضی میں بھی سرکاری ٹی وی کی عمارت پر حملہ کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاجی کارکنان کے پتھراؤ سے زخمی پولیس اہلکارعبدالحمید شہید ہوگیا جبکہ حسن ابدال کٹی پہاڑی کے مقام مظاہرین کے ہاتھوں زخمی پولیس اہلکاروں کی تفصیل جاری کردی گئی، کٹی پہاڑی کےمقام پر مظاہرین  کے ہاتھوں 50 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق شرپسند عناصر نے پتھراؤ کرکے کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کوزخمی کیا اور انہیں اغوا کے بعد تشدد کرتے رہے، عبدالحمید شاہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔