|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2024

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے ہفتے کو کے پی ہاؤس سے غائب ہو کر رات عمر ایوب کے گھر گزاری۔نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے پی ٹی آئی کے خطرہ ہونے کا تاثر اب زائل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے تک پی ٹی آئی والے جو گالیاں سوشل میڈیا پر حکومت کو پڑواتے تھے اب خود پی ٹی آئی کو پڑ رہی ہیں، پی ٹی آئی کا کارکن مایوس ہوچکا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے، کیونکہ وہ مستقبل میں علی امین کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔