|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2024

کوئٹہ :  وزیر اعلی بلو چستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک دشمن عناصر ایک سازش کے تحت طلبا اور طالبات کو ریاست مخالف مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں

کرپشن اور بدعنوانی سے ناراض لوگوں کو ریاست کے خلاف کیا جارہا ہے والدین اپنے بچوں کا خیال رکھیں حکومت ان کو ہاورڈ اور آکسفورڈ یونیورسٹیوں میں اعلیٰ کے حصول کیلئے بھیج رہی ہے اور ملک دشمن عناصر ان کو خود کش بنارہے ہیں

اب فیصلہ یہاں کے لوگوں کو خود کرنا ہے کہ وہ کس راستے کا انتخاب کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ کے مقامی سکول میں چین اور صوبائی حکومت کے تعاون سے صحت اور صفائی کے حوالے سے شروع کئے جانے والے منصوبے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ خان درانی

، سینیٹر روبینہ خورشید عالم ، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری اور دیگر حکام نے شرکت کی وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی طالبات میں صلاحیت ہے صوبے کے پسماندہ اضلاع کی خواتین اپنی صلاحیتوں کا تعلیم سمیت ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں

حکومت نے بارہ سالوں سے بند سکو ل کھول دیئے ہیں ایک منظم سازش کے تحت طلبا کو ملک دشمنی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے کرپشن اور بدعنوانی سے ناراض بچوں کو ریاست کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے اسلئے والدین بچوں پر نظر رکھیں

حکومت بچوں کو ہاورڈ اور آکسفورڈ جیسے غیر ملکی تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے بھجوا رہی ہے اور ملک دشمن عناصر ان کو خود کش بمبار بنارہے ہیںفیصلہ یہاں کے لوگوں کو خود کرنا ہے کہ وہ کس چیز کا انتخاب کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے شروع کئے جانے والے منصوبے پر عملدرآمد سے صوبہ ترقی کرے گا

طالبات کو محدود وسائل کے باوجود سہولیات فراہم کررہے ہیں حکومت نے تعلیم کے بجٹ کو 100فیصد سے زیادہ بڑھایا ہے 15ہزار اساتذہ کو ملازمتیں فراہم کی جارہی ہیں بھرتیوں میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

اور اساتذہ کو18ماہ کی مدت کے لئے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جارہا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو تعلیم اور دیگر شعبوں میں باہر سے اکر کسی نے خراب نہیں کیا بلکہ اپنے ہی لوگ اس نہج تک پہنچانے میں ملوث تھے

لیکن ہم نے تہہ کرلیا ہے کہ جو بھی سرکاری ملازم ہوگا اسے ڈیوٹی دینا ہوگی حکومت بلوچستان میں علم کی روشنی پھیلانے کی پاداش میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والی ماہر تعلیم پروفیسر ناظمہ طالب بلاک قائم کررہی میٹرک میں پہلی دس پوزیشن لینے والے طلباء اور طالبات کو پاکستان اور دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم دلوائیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان سے 30 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جنہیں تعلیم کے حصول کے لئے سکولوں میں لائیں گے۔

اس موقع پر وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی کا کہنا تھا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں انکی صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے ہر عورت کو تعلیم اور صحت کی سہولت ملے یہ حکومت کی ترجیح رہے گی ۔

سینیٹرخورشید عالم اور سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ چار ماہ قبل خواتین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کیا گیا وزیر اعلی اور حکومت کی ترجیح تعلیم کی فراہمی ہے بلوچستان کی ہر ماں اور بیٹی مبارکباد کی مستحق ہے سب کو یکساں ترقی کے مواقع حاصل ہے اسلام میں خواتین کو حق دینے پر زور دیا گیا ہے صفائی اور صحت کا خیال رکھنے والی خواتین ہی معاشرے کے لئے کام آسکتی ہیں۔ بلوچستان کی خواتین کو سہولیات کی فراہمی پر ہمسایہ ملک چین کے شکر گزار ہیں خواتین کو با اختیار بنانے کا مقصد بلوچستان کی خواتین کو آگے لانا ہے صفائی ایمان کا حصہ ہے ایک خاتون کو علم دینا معاشرے کو تعلیم دینا ہے

بلوچستان کی خواتین ہر شعبے میں آگے آرہی ہیں خواتین کی ترقی اور ان کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ضرورت پوری کی جائے گی تاکہ بلوچستان کی خواتین کو دیگر صوبوں کی خواتین کے مقابلے میں تعلیم کے شعبے میں سہولیات آسکیں۔