|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگست 2024 تک وفاقی حکومت کےقرضوں کا اعداد وشمار جاری کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 362 ارب روپے پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق  رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ  میں وفاقی حکومت کا قرض1448 ارب  روپے بڑھا۔ اگست کے ایک  مہینے میں مرکزی حکومت کے قرضے میں 739  ارب  روپے کا اضافہ  ریکارڈ ہوا۔

دستاویز کے مطابق ستمبر 2023 سے اگست 2024 کے ایک  سال میں وفاقی حکومت کا قرضہ 6 ہزار  392 ارب  روپے بڑھا۔ اگست2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 70 ہزار 362 ارب  روپے رہا۔

دستاویز  میں بتایا گیا ہے کہ  اگست 2024 تک مرکزی  حکومت کا مقامی قرضہ 48 ہزار 339 ارب  روپے تھا۔ وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ اگست 2024  تک 22 ہزار 23  ارب روپے تھا۔