|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب میں چیف منسٹرانسولین پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

مریم نواز کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولتوں میں بہتری کے لئے بی ایچ یوز کومریم نواز ہیلتھ کلینک کا درجہ دینےکا فیصلہ کیاگیا ہیلتھ سٹاف کے لئے پرفارمینس منیجمنٹ فریم ورک تشکیل دینے اورکارکردگی جانچنے کےلئے” کے پی آئی” بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں میانوالی،جھنگ لیہ اٹک اور جہلم کےہسپتالوں میں کیتھ لیب قائم کرنےکی منظوری دی گئی ٹائپ ون ذیابیطس کےمریض بچوں کوگھر میں ہی انسولین مہیا کی جائےگی اورمریض بچوں کو انسولین کی فراہمی یقینی کےلئےخصوصی کارڈ بھی بنائیں جائیں گے۔

حکومت کی منظور شدہ کمپنی کولڈ چین اور دیگر ایس او پی کےمطابق انسولین فراہم کرے گی لاہور سمیت تین اضلاع میں چیف منسٹر انسولین فارآل پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گاذیابیطس ٹائپ ون کے مریض مخصوص ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔