اوگرا نے پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا منافع مزید بڑھانے کی تجویز تیار کر لی۔تیل کمپنیوں کامنافع ایک روپے پینتیس پیسے اضافے سے نو روپےبائیس پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کےمطابق پٹرول پمپس کامنافع1.40روپےاضافےسے10روپے4 پیسےفی لیٹرکرنےکی تجویز ہے،اس وقت ڈیزل اورپیٹرول پرمارجن8روپے64پیسےفی لیٹرہے،
ذرائع کےمطابق منافع میں مجوزہ اضافےمیں پٹرول پمپس کوڈیجیٹلائزکرنےکی لاگت بھی شامل ہوگی،تیل کمپنیزکےمجوزہ منافع میں50پیسےفی لیٹرڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ لاگت بھی شامل ہیں،جبکہ پٹرول پمپس کےمجوزہ منافع میں 25پیسےفی لیٹرڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ لاگت بھی شامل ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوتمام پیٹرول پمپس ڈیجیٹلائزکرناہوں گے،تمام پیٹرول پمپس ڈیلرسائٹس کی ماہانہ ڈیجیٹلائزیشن رپورٹ ایف بی آر،وزارت توانائی کودیناہوگی۔